پھر نظر آئی پاکستان کی بوکھلاہٹ:یونیسف سے کی پرینکا چوپڑا کو ہٹانے کا مطالبہ

Share Article

priyanka-chopra

نئی دہلی: پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد انڈین ایئر فورس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی کے بعد سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے، ایسے میں بالی ووڈ ستاروں کی IAF کی حوصلہ افزائی بھی پاکستان کو راس نہیں آ رہی ہے، ایسے میں پاکستان نے ایک آن لائن پٹیشن دائر کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کو یونیسف کے گڈول ایمبسیڈر سے ہٹانے کی مانگ کی ہے۔

دراصل پرینکا چوپڑا نے انڈین ایئر فورس کی طرف سے پاکستان میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد ایک ٹویٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ہندوستانی فوج کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جے ہند لکھا تھا۔

priyanka-chopra-1
پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی آن لائن پیٹسن میں کہا گیا ہے کہ اگر دو ممالک کے درمیان نیوکلیئر وار ہوتی ہے تو اس سے صرف اور صرف نقصان ہی ہوگیا ایسے میں UNICEF کی برانڈ ایمبیسڈر ہونے کے ناطے پرینکا چوپڑا کو ہندوستانی فضائیہ کے حق میں ٹویٹ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ انہیں امن اور جانبداری کا تعارف دینے کی ضرورت تھی۔اس کے ساتھ ہی پاکستان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پرینکا چوپڑاکے ذریعہ کیا گیا ٹویٹ UNICEF کی برانڈ سفیر ہونے کے ناطے غلط ہے اور وہ یہ عہدہ کے مستحق نہیں ہیں۔

یہ آن لائن درخواست آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ اسے حمایت دے رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *