مئی مہینے میں گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں ایک فیصد کمی

Share Article

 

فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلر س ایسوسی ایشن (ایف اے ڈی اے) نے جمعہ کے روز مئی ماہ کے لئے ماہانہ گاڑی رجسٹریشن ڈیٹا جاری کیا۔

 

ایف اے ڈی اے کے صدر آشیشراج کالے نے بیان جاری کر کہا کہ مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت مئی مہینے میں ایک فیصد گر کر 251049 یونٹ رہی۔ جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 253463 گاڑی تھی ۔انہوںنے کہا کہ اس مدت میں ٹووہیلر گاڑیوں کی فروخت 8.6 فیصد گر کر 1407361 یونٹ رہی۔ اس کے مقابلے میں مئی 2018 میں وہیلر گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔

 

آشیشراج نے کہا کہ ماہ مئی میں تجارتی گاڑیوں کی فروخت 7.8 فیصد گھٹ کر 62551 یونٹ پر رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 67847 گاڑی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مئی مہینے میں تھری وہیلر گاڑیوں کی فروخت چار فیصد گر کر 50959 گاڑیوں پر رہی۔ مئی 2018 میں یہ اعداد و شمار 53108 گاڑی تھا۔ مختلف اقسام میں تمام گاڑیوں کی کل فروخت 7.5 فیصد گر کر 1771920 یونٹ پر رہی، جو سال 2018 کے مئی کے مہینے میں 1914795 گاڑی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *