مدھیہ پردیش میں ووٹنگ کو لے کر لوگ پر جوش، فلم اداکار آشوتوش رانا نے ڈالا ووٹ

Share Article

 

ملک میں پانچویں مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے پیر کے روز پرامن طریقے سے پولنگ ہوئی۔ریاست کی ٹیکم گڑھ، دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا، ہوشنگ آباد اور بیتول پارلیمانی علاقوں میں 15 ہزار 240 پولنگ مراکز پر صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی ۔ ووٹنگ کو لے کر ووٹروں میں بھاری جوش دیکھا گیا اور پولنگ بوتھوں پر لمبی لمبی قطاریں لگیں۔

 

Image result for voting in Madhya Pradesh, actor Ashutosh Rana vote

ادھر، الیکشن کمیشن نے بھی ووٹروں کی سہولت کا خیال رکھا اور بوتھوں پر سایہ اور پانی کا اہتمام کیا گیا۔ نرسنگھ پور ضلع کے گاڑرواڑاکے رہنے والے فلم اداکار آشوتوش رانا نے بھی پیرکے روز اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔

 

نرسنگھ پور ضلع کی گاڑرواڑا اسمبلی ہوشنگ آباد پارلیمانی حلقہ میں آتی ہے اور یہاں پیرکے روز بہترین ووٹنگ ہو ئی۔ صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے اور جمہوریت کے اس تہوار میں اپنے وو ٹ دالے ۔گاڑرواڑا کے باشندے فلم اداکار آشوتوش رانا بھی پولنگ بوتھ پہنچے اور ووٹ دیا۔ انہوں نے اسی اسکول میں بنے پولنگ بوتھ میں ووٹ دیا، جہاں انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز کیا تھا۔ وہ صبح 10.30 بجے کے قریب گاڑرواڑا کے گنج واقع پرائمری اسکول پہنچے، تو ان کے ساتھ سیلفی لینے والوں کی ہوڑلگ گئی۔ انہوں نے اسی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے۔

 

اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں لوگوں سے اپنے ہی انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک اور پارلیمنٹ کا تعلق ہمیشہ سے رہا ہے۔ کچھ لوگ سڑک پر کھڑے ہونے کے لئے رہتے ہیں، تو کچھ پارلیمنٹ میں پہنچنے کے لئے۔ جب تک سڑک آراستہ رہے گی، اس وقت تک پارلیمنٹ بھی جاگی رہے گی۔ اسی لیے لوگوں کو اپنے حق رائے ہی کا استعمال کرنا چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *