پون سنگھ اور اکشرا سنگھ کا ایک رومانٹک گانا زبردست وائرل ہورہا ہے

Share Article

 

بھوجپوری سنیما کی سب سے سپرہٹ چوڑی پون سنگھ اوراکشرا سنگھ ان دنوں سب سے متنازعہ جوڑی بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں دیئےایک انٹرویوکےدوران جہاں اکشرا نے پون سنگھ کےساتھ اپنےرشتے کی بات قبول کی ہے۔ وہیں یہ بھی بتایا ہےکہ یہ رشتہ کافی برے نوٹ پرختم ہوا تھا۔ وہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے پون پرانہیں انڈسٹری سے نکلوانے کی سازش رچنےکا الزام بھی لگایا تھا۔ اسی درمیان پون سنگھ اوراکشرا کا ایک رومانٹک گانا زبردست وائرل ہورہا ہے۔ اس گانےکواب تک 6 کروڑسے بھی زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ گانا بھوجپوری فلم ‘پون راجا کا ہے۔ اس فلم کے سبھی گانے خوب پسند کئےگئے، لیکن اس کےایک گانےللیا کوبولڈ اورسب سےزیادہ دیکھا جانے والا بھوجپوری گانا مانا گیا۔ یہ گانا منوج مطلبی نےلکھا ہے۔ اس گانے کی خاص بات پون سنگھ اوراکشرا کی جوڑی تو ہے ہی، ساتھ ہی اس میں اکشرا کے ساتھ پون زبردست رومانٹک سین بھی دیتے نظرآرہے ہیں۔ اس گانےمیں ان دوبھوجپوری سپراسٹارس کی کیمسٹری دیکھنےلائق ہے۔ یہاں دیکھیں وائرل ہو رہا یہ بھوجپوری گانا۔

Image result for pawan singh

اس گانے میں اکشرا سنگھ بے حد بولڈ اندازمیں دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے گولڈن شمری ٹاپ پہنا ہوا ہے اوراس کے ساتھ نیلی رنگ کی لانگ اسکرٹ۔ وہیں پون سنگھ اس گانے میں پنک اورسفید رنگ کی ٹی شرٹ میں دکھائی دے رہےہیں۔ رومانٹک سین اوردھماکہ خیز ڈانس سے بھرا یہ گانا خوب دیکھا جارہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *