پون جلاد نے کہا – میں کالی ماں کی پوجا کرکے نیربھیا کے قصورواروں کو سولی پر چڑھائوں گا

نربھیا کے گنہگاروں کو سولی پر لٹکانے کے لیے پون جلاد تیار بیٹھا ہے۔ اترپردیش سرکار کی میرٹھ جیل سے جڑا پون جلاد ماں کالی پوجا کر کے ہی گہنگائروں کو پھانسی پر لٹکاتا ہے۔ پون جلاد کا کہنا ہے کہ اسے بس حکومت کے حکم کا انتظار ہے جیسے ہی اسے حکم ملے گا وہ نربطھیا کے گنہگائوں کو پھانسی چڑھادیے گا۔ اس نے کہا کہ نربھیا کے گنہگاروں کو پھانسیکے پھندے پر لٹکانے کے سے بڑا کام اس کے زندی میں کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا ہے۔ وہ اس بات پر زندگی بھر فخر محسوس کرے گا کہ اس نے ایسے گنہگاروں کو پھانسی پر لٹکایا تھا۔

Image result for Nirbhaya
حالانکہ اس سب کے بیچ پون جلاد کی زندگی کا دوسرا پہلو بھی ہے دنیا بھلے ہی اسے پون جلاد کے نام سے جانتی ہے لیکن اصل زندگی میں وہ بے حد شائستہ مزاج انسان ہیں۔ وہ روزانہ کالی ماں کی پوجا کر گھر سے نکلتا ہے۔ میرٹھ کی کانشی رام رہائشی کالونی میں پون جلاد کا پریوار ایک کمرے کے مکان میں رہتا ہے۔ جس گھر میں پون جلاد رہتا ہے اس میں چاروں طرف بھگوان کی تصویریں لگی ہوئی ہیں۔ پون بتاتے ہیں ان کے دادا نے رنگا بلا کو پھانسی دی تھی، ان کا پریوار چار پیڑھیوں سے پھانسی دیتا آرہا ہے۔

Image result for Nirbhaya
کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ پون جلاد کا اصلی نام سندھی رام ہے۔ لگ بھگ 56سالہ پون جلاد پھانسی دینے کے کام کو محض ایک پیشے کے طورپر دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی شخص عدالت سے سزایافتہ ہوتا اور اس نے ویسا کام کیا ہوگا تبھی اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہوگی، لہٰذا وہ صرف اپنے پیشے کو ایمانداری سے پورا کرتے ہیں۔

Image result for Nirbhaya
پون جلاد کو اس کام سے جڑے ہوئے چار صدی سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ جب وہ نابالغ تھا تب اپنے والد کالو جلاد کے ساتھ پھانسی کے کام میں انہیں مدد کرتا تھا۔ کالو جلاد نے اپنے والد لکشمن سنگھ کے انتقابل کے بعد سال 1989میں یہ کام سنبھالا تھا۔ کالو نے ابھی تک 60سے زیادہ لوگوں کو پھانسی دی ہے۔ اس میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کہرے سنگھ کو پھانسی چڑھائی۔ انہیں پھانسی دینے کے لیے کالو کو خاص طورپر میرٹھ سے بلایا گیا تھا۔ اس سے پہلے رنگا اور بلا کو بھی پھانسی دینے کا کام اس نے کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *