72ہزار کروڑ کا ہے پیرامل گروپ، تنخواہ بھی نہیں لیتے امبانی کے داماد

Share Article
isha and anand

اس دوستی کو رشتہ داری میں بدل لیتے ہیں‘ بڑی ہی…. فلمی ڈائلاگ ہے نا؟ لیکن جب مکیش امبانی اور اجے پیرامل نے اپنے بچوں کی شادی کی بات کی ہوگی تو یہی لائن کہیہوگی۔ آنند پیرامل اور ایشا امبانی بچپن کے دوست ہیں، دونوں ایک ساتھ کھیلے کودے ہیں۔ مطلب ایک دوسرے کو اچھے سے سمجھتےہیں۔ 12دسمبر2018کو دونوں ازدواجی زندگی میں منسلک ہوگئے۔ ان خاندانوں کے جڑنے کا مطلب ہے کاروبار کے میدان میں بھی دو ہائی پروفائل فیملی کا ایک ہونا۔ ویسے آپ جانتے ہیںنا، دونوں خاندان کتنے امیر ہیں؟ امبانی صاحب کی رئیسی کا اندازہ تو لگ گیا ہوگا، انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی پر 100ملین ڈالر (قریب720کروڑ روپے) خرچ کئے ہیں۔

 

 

 

کون ہیں آنند پیرامل؟
آنند پیرامل اجے پیرامل کے بیٹے ہیں جو شری رام گروپ اور پیرامل گروپ کے چیئر مین ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان دونوں کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ10بلین ڈالر ہے۔ یعنی قریب72ہزار کروڑ روپے۔ پیرامل گروپ کی 30ملکوں میں برانچ ہے۔ یہ گروپ فارما، فائنانشیل سرورس، ریئل اسٹیٹ اور گلاس پیکینگ کے کاروبار میں ہیں۔ انکے لیے قریب 15ہزار لوگ کام کرتےہیں۔ آنند کی ماں سواتی پیرامل’پیرامل انٹرپرائیزیز‘ کی وائس چیئرپرسن ہیں۔

 

 

 

غیرملک سے پوری کی پڑھائی
آنند پیرامل ہارورڈ بزنیس اسکول سے پڑھائی کی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پینسیل وینیا سے اکنومکس میں گریجویشن اور ہارورڈ سے پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔ وہ ابھی پیرامل گروپ کا ریئل اسٹیٹ کاروبار دیکھ رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق آنند کوئی سیلری نہیںلیتے ہیں۔

شروع کئے دو اسٹارٹ اپ
آنند کچھ وقت پہلے اپنے دو اسٹارٹ اپ کو لے کر سرخیوں میں تھے۔ ان کا پہلا اسٹارٹ اپ ’پیرامل ای ہیلتھ‘ ہے جو آج 40 ہزار سے زیادہ بیماریوں کا علاج کرہاہے۔ اس کے علاوہ دوسرا اسٹارٹ اپ ہے ’پیرامل ریئل ‘ جو ایک ریئل اسٹیٹ اسٹارٹ اپ ہے۔ اس کی بنیاد 2012میں ڈالی تھی۔
آنند کو 2012 کو فوربرس فیلان تھراپی ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ان کے پاس پیرامل انٹر پرائیزیز کے 2،76،945شیئر ہیںَ انہوں نے ایک پروگرام میںکہا تھا کہ انہوں نے مکیش امبانی کے ذریعہ حوصلہ دیئے جانے کے بعد کاروباری بننے کا فیصلہ کیا۔

 

 

 

مل چکا ہے کاروباری لیڈر شپ ایوارڈ
آج سے 3سال پہلے آنند نے گولڈمین سیکس سے ریئل اسٹیٹ کاروبار کے لیے 43.4کروڑ ڈالڑ جمع کئے تھے۔ 2018میں آنند پیرامل کو ہورون ریئل اسٹیٹ یونیکارن ایوارڈ ملا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں اسی سال جوان کاروباری لیڈر آف دا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *