پپویادوکے گڑھ میں تیجسوی یادوکا اعلان’ عوام میرے ساتھ ہے‘

Share Article
pappu-tejaswi
پٹنہ :لگتاہے کہ تیجسوی یادو نے پپویادوکوسیاسی طورپرپوری طرح سے نپٹادینے کا من بنالیاہے۔ سپول کے ایک اجلاس میں تیجسوی یادونے صاف کردیاکہ یہاں کی عوام راشٹریہ جنتادل کے ساتھ ہے۔غورطلب ہے کہ سپول سے پپویادوکی بیوی رنجیت رنجن رکن پارلیمنٹ ہیں۔پپویادوکوتیجسوی کا سپول جانا بالکل ناگوارگزراہے۔پپویادونے کہاکہ جتنی تیجسوی کی عمرمیں ہے اتنامیراپارلیمانی کام کی مدت ہے، تیجسوی یادوکومیں لیڈرنہیں مانتا۔
جانکاربتاتے ہیں کہ تیجسوی یادو پہلے پپویادوکے خلاف تھے، لیکن اب وہ ان کی بیوی رنجیت رنجن کیلئے بھی ریڈ کارپیٹ نہیں چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آرجے ڈی کے کارکنوں نے سپول کے اجلاس کوکامیاب بنانے کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی۔پپویادو نے چیلنج بھرے لہجے میں کہاکہ مدھے پورا اورسپول میں تبھی جیت ہوگی جب میراتعاون رہے گا۔
لالویادوکوبھی مدھے پورا میں جیت کیلئے میری مددکی ضرورت پڑی تھی ویسے بھی رابڑی دیوی اورمیسابھارتی اپنے دم پرالیکشن لڑی اورہارگئی اسلئے کوئی یہ نہ سمجھے کہ پپویادومائنس کیا جاسکتاہے۔ پپویادواورتیجسوی یادوکی اس لڑائی میں این ڈی اے لیڈرچٹکی لے رہے ہیں اوربی جے پی ترجمان نول یادوکہتے ہیں کہ پہلے یہ دونوں آپس میں فیصلہ کرلے بعد میں تواین ڈی اے ان کا حساب کرہی دیگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *