پاکستان کے لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فائرنگ
پاکستان میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ اس واقعہ میں عمرہ کرکے لوٹ رہے دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق ائیرپورٹ کے سیکورٹی اہلکاروں نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ان دونوں کی شناخت شان اور ارشد کے طور پر کی گئی ہے ۔
ائیر پورٹ میں گولی باری کے اس واقعہ نے لوگوں کو کافی حیران کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد ٹیکسی کے ذریعہ ائیرپورٹ پہنچے تھے ۔ گولی باری کے اس واقعہ کے بعد ائیر پورٹ پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ ڈیرھ سال کے دوران لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت زین اور اکرم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عنصر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ۔
ادھر سیکورٹی اہلکاروں نے ائیر پورٹ کی حدود میں فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہورہی ہیں کہ حملہ آور اسلحہ سمیت ائیر پورٹ کی حدود میں کیسے داخل ہوئے ۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- آج کی نوجوان نسل سے موازنہ کرنا غلط، میں دو دہائی سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں: کرینہ کپور - December 14, 2019
- ادھار کا سرنیم لینے سے کوئی گاندھی نہیں ہوتا: گری راج سنگھ - December 14, 2019
- شاہ سلمان کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘کا قیام - December 14, 2019