ہند۔پاک کشیدگی: پاکستان نے فضائی حدود کی جزوی بندش میں 30 مئی تک توسیع کی

Share Article

palne

لاہور: پاکستان نے بھارت کے فضائی حدود استعمال کرنے پر عائد کی گئی جزوی پابندی میں 30 مئی تک توسیع کردی ہے۔روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے معاملے پر دو طرفہ سطح پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔اس جزوی پابندی کے باعث بھارت کی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی پروازوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔خیال رہے کہ 26 فروری کو پاکستان نے فضائی حدودکے استعمال پر مکمل طور پرپابندی عائدکردی تھی۔بعدازاں مارچ میں پاکستان نے فضائی حدود بحال کی تھی تاہم بھارتی پروازوں کو تاحال پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *