سرجیکل اسٹرائک سے پاکستان میں ہڑکمپ ، پاکستانی وزارت خارجہ نے ایمرجنسی میٹنگ بلائی

Share Article

pakistan-foreign-ministry

ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے پی او کے میں کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان میں افراتفری مچ گئی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس معاملہ پر ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ سرحد پار کرکے پی او کے میں داخل ہوئی تھی ، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

پاکستان کی بوکھلاہٹ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے بھی سبھی بارڈر پر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ فضاۂ نے بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی کے ساتھ ساتھ سبھی کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔

 


 

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ کا بدلہ لینے کیلئے ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں گھس کر جیش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے ایک ساتھ 12 میراج 2000 جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *