جے پور سینٹرل جیل میں قیدیوں کے جھگڑے میں پاکستانی قیدی شکراللہ کی موت

Share Article
jaipur-central-jail
جے پورسینٹرل جیل میں بندایک پاکستانی قیدی کی موت ہونے کی خبرآئی ہے۔اطلاعات کے مطابق، راجستھان کے سینٹرل جیل جیپور میں آج قیدیوں کے جھگڑے میں ایک پاکستانی قیدی کی مبینہ طورپرموت ہو گئی۔جے پورسینٹرل کے جیل کے انسپکٹر جنرل روپیندر سنگھ نے میڈیا کوجانکاری دی کہ یہاں 2011سے بندپاکستانی قیدی شکراللہ کومردہ پایاگیاہے ۔اس کا جیل کے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ جھگڑاہوااوراسی میں اس کی موت ہوگئی۔
14 فروری کو پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ا سی آر پی ایف جوانوں کے قافلے پر ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں ملک کے 40سے زیادہ جوان شہید ہو گئے تھے اور بہت سے زخمی ہو گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے اسی بات کو لے کر جے پور کے قیدی پاکستانی قیدی سے بھڑ گئے تھے۔لیکن رپورٹس کے مطابق،جیل آئی جی نے بتایاکہ دوپہر کو تقریباً ایک بجے ٹی وی دیکھتے وقت مقامی قیدیوں سے آواز بڑھانے کے سلسلے میں پاکستانی قیدی شکراللہ کا جھگڑا ہو گیا۔پاکستانی قیدی کے سر میں پتھر لگنے سے شدید چوٹ آگئی اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *