پاکستانی فائٹر جیٹ نے ہندوستانی سرحد برسائے بم،انڈین ایئرفورس نے کھدیڑا،کوئی نقصان نہیں

Share Article
fighter-jet-demo
نئی دہلی: ہندوستان۔پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان پاکستانی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پونچھ اور راجوری میں بم گرائے ہیں۔پاکستانی جیٹ نے بدھ کوجموں وکشمیرکے راجوری ضلع کے نوشیراسیکٹرمیں ہندوستانی فضائیہ حدودکی خلاف ورزی کی لیکن ہندوستانی فضائیہ طیاروں نے انہیں پیچھے کھدیڑدیا۔ایک اعلیٰ افسرنے یہ جانکاری دی۔وہیں سرینگر ہوائی اڈے پر کاروباری طیاروں کی نقل و حرکت معطل کر دیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ایک اہلکار نے کہا کہ پاکستانی طیارے نے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں فضائی حد کی خلاف ورزی کی اور بم گرانے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ خیال رہے کہ حکومت نے پاکستانی حرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں واقع نوشیرا کے گاوں کلال میں جنگی طیاروں کے دیکھے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ جس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے انہیں الٹا لوٹنے پر مجبور کر دیا۔پاکستان کے خیبر پختونخوا واقع بالاکوٹ میں جیش محمد کے سب سے بڑے دہشت گردانہ کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کے حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *