راجستھان کے شری گنگا نگر سرحد پر ہندوستانی فوج نے پاکستان کے ٹوہی طیارہ کو مار بھگایا

Share Article
drone

راجستھان کے گنگا نگر بارڈر پر ہندوستانی فوج نے پاکستان کے ٹوہی طیارہ کو مار بھگایا ہے۔ خبروں سے ملی جانکاری کے مطابق پاکستان کا ٹوہی طیارہ ہندوستانی سرحد میں گھس کر نقصان پہنچا چاہتا تھا۔ لیکن فوج کے جوانوں نے ان کی اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
D0Tw8kAWkAAS-jG
بتا دیں کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کی جانب سے کی گئی پاکستان کے خلاف کارروائی سے وہ بوکھلا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی حدود پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ راجستھان میں شری گنگا نگر میں ہندوستان پاکستان سرحد پر فائرنگ اور دھماکے ہو رہے ہیں۔ گاؤں والوں کے مطابق رات تقریبا 12 بجے کے بعد سے رک رک کر دھماکے ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے بغیر پائلٹ طیارہ (ڈرون) نے سنیچر کی صبح قریب ساڑھے چار سے پانچ بجے کے درمیان مداخلت کی کوشش کی تھی۔ ہندوستانی سرحد میں گھس آئے ٹوہی طیارہ پر زمین سے فائر کئے گئے۔اچانک فائرنگ کی آواز سن کرشری گنگا نگر سے ملحق سرحدی علاقے ہندومل کوٹ کے آس پاس کے دیہی لوگ سہم گئے۔ بہت سے لوگ گھروں سے باہر آگئے۔تقریبا آدھے گھنٹے تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ علاقے کے رینوکا، مدیرا اور 5 ایچ گاؤں کے لوگ فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سن کر سہم گئے۔
Drone-

ذرائع کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ رڈار نے یو اے وی کے ہندوستانیعلاقے میں گھسنے کی موجودگی کو محسوس کیا۔ اس پر سیکورٹی فورس الرٹ ہوگئے اور ہندومل کوٹ علاقے میں ٹوہی طیارہ (ڈرون) دکھائی دینے پر اسے نشانے پر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران ٹوہی طیارے واپس پاکستان کی طرف مڑ گیا۔ اس رینوکا گاؤں کے سامنے کسی علاقے میں گرنے کی بات سامنے آ رہی ہے، لیکن اس کے بارے میں پختہ جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ادھر، ٹوہی طیارے کی دراندازی کی کوشش کے بعد سرحدی سلامتی دستہ نے پورے سرحدی علاقوں میں چوکسی بڑھا دی ہے۔ مقامی لوگوں سے کوئی بھی مشکوک چیز کے دکھائی دینے پر فوری طور پر اطلاع دینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *