سامنے آئی پاکستانی فوج کی حیوانیت،غیرمسلح شخص کوگولیوں سے بھونا،دیکھیں ویڈیو

Share Article
army
پاکستانی فوج کا ایک خوفناک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستانی فوج ایک غیر مسلح شخص پر تابڑ توڑ گولیاں چلاتی نظر آ رہی ہے۔اس ویڈیومیں صاف طورپردیکھاجاسکتاہے کہ پاکستانی فوج ایک شخص کوگولیوں سے بھون رہی ہے۔ دل دہلادینے والایہ ویڈیو فری بلوچستان موومینٹ سے جڑے ایک سیاسی کارکن کے ٹویٹرہنڈل پرپوسٹ کیاگیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ یہ ویڈیواس وقت شوٹ کیاگیاہے جب پاکستانی فوج ایک نہتھے بلوچ شخص کوگھرکھینچ کراسے گولیوں سے بھون دیتی ہے۔
اس ویڈیوکے سامنے آنے کے بعد پاکستانی فوج کے ذریعہ بلوچوں پرجارہی کارواہی کولیکرسوال کھڑے ہوگئے ہیں۔حالانکہ فری بلوچستان موومینٹ سے منسلک کارکن پاکستانی ایجنسیوں پرلوگوں کے قتل کرنے کاالزام لگاتے رہے ہیں۔

یہی نہیں بلوچستان سے لوگوں کوغائب کردےئے جانے کی خبریں بھی آتی رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ایسے لوگوں کی تعدادہزاروں میں ہے جوغائب ہوگئے یاپھرانہیں اغواکرکے ان کاقتل کردیاگیاہے۔اس کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کاہاتھ ہونے کاخدشہ جاتی رہی ہے۔وہیں بلوچستان ریپبلکن پارٹی، بلوچ نیشنل موومینٹ، فری بلوچستان موومینٹ جیسی تنظیمیں پاکستانی کارروائی کی مخالفت کرتی آرہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *