پاکستان کووارننگ دے دی تھی، ابھینندن کوکچھ ہوا توچھوڑیں گے نہیں:مودی

 

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ سے قبل انتخابی تشہیرزوروشور سے جاری ہے۔ اسی درمیان وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے آبائی ریاست گجرات میں تشہیری مہم چلائی۔ نریندرمودی نیگجرات کے پاٹن ضلع میں عوامی جلسیکوخطاب کرتے ہوئیکہا کہ جب ابھینندن کوپاکستان میں پکڑلیا گیا تھا تومیں نے ان سے (پاکستان) کہا ‘اگرہمارے پائلٹ کوکچھ بھی ہوا توہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا توپ تیارہے کہ نڑابیٹ سے گولا داغوتوپاکستان جاکرپھوٹے۔ انہوں نے کہا کہ 1985 کے بعد کانگریس نے ایک توپ نہیں بنائی۔ ہم نے ٹینک بنائی، ابھی امیٹھی میں اے کے47 کے بھی جدید رائفل بنانے کا کام شروع کیا۔ جل تھل اورخلا میں فوج کوہم نے مضبوطی دی۔

 

Image result for abhinandan

 

وزیراعظم نریندرمودی نیکہا کہ میرے آبائی ریاست کے لوگوں کا فرض ہے کہ ‘دھرتی کے پتر’ (گجرات کے بیٹے) کی دیکھ بھال کریں۔ گجرات میں سبھی 26 سیٹیں مجھے دیجئے، میری حکومت اقتدار میں واپس آئے گی، لیکن اگرگجرات نے بی جے پی کو26 سیٹیں نہیں دیں تو23 مئی کوٹی وی پرچرچا ہوگی کہ ایسا کیوں ہوا’۔انہوں نے کہا کہ اس چائے والے نے ہندوستان کو 11 ویں نمبرسے چھٹے نمبرپرلا دیا۔ ارجنٹینا میں جی 20 کی سمٹ تھی، اس میں ایک میٹنگ تھی روس، چین اور ہندوستان کی۔ دوسری میٹنگ تھی امریکہ، جاپان اورہندوستان کی۔ لیکن ان سبھی میٹنگ میں خاص بات یہ تھی کہ ان میں ہندوستان شامل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *