نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

Share Article

ہر بار منہ کی کھانے کے بعد بھی پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے ۔ پاکستانی فوج نے جموں ڈویژن کے راجوری اور پونچھ اضلاع کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کر اپنی بوکھلاہٹ کا دنیا کے سامنے ایک بار پھر ثبوت دیا ہے۔پاکستان نے ہفتہ کی صبح بغیر کسی اشتعال کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ پاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں واقع بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی۔

اس دوران پاکستانی فوج نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولے بھی داغے۔ بھارتی جوانوں نے بھی پاکستانی فائرنگ کا منھ توڑ جواب دیا۔ اس فائرنگ میں فی الحال کسی قسم کے جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خبریں لکھے جانے تک دونوں جانب سے وقفے وقفے پرفائرنگ جاری تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *