عالمی کرکٹ کپ 2019: وزیر اعظم عمران خان نے کی کھلاڑیوں سے ملاقات

Share Article

pak-team

اسلام آباد:عالمی کرکٹ کپ2019ٹورنامنٹ کا آغاز30مئی 2019سے ہونے جارہاہے۔اسی کے پیش نظرعالمی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ سے قبل عمران خان نے اسلام آباد میں واقع اپنے رہائش گاہ پرجمعہ کو پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ عالمی کپ میں کھیلنے کے اپنے گزشتہ تجربات کوشیئر کیا۔ کرکٹر سے سیاستداں بنے خان نے 1992 میں اپنی قیادت میں پاکستان کو واحد عالمی کپ کا خطاب دلایا تھا۔ خطابی مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم سلیکشن کمیٹی کے رکن انضمام الحق، چیف کوچ مکی آرتھر اور مینجمنٹ ٹیم کے باقی اراکین نے بھی عمران کے ساتھ ملاقات کی۔پاکستان 23 اپریل کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی جہاں وہ انگلش ٹیم کے خلاف ایک ٹی۔ 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم نوٹنگھم میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے عالمی کپ مہم کی شروعات کرے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *