پاکستان: نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

Share Article

 

پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے آج پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کودھچکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے العزیزیہ اسٹیل ملز معاملے میں سزا کا سامنا کرنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیا۔

 

 

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق نظرثانی درخواست پر سماعت کی، اس دوران سابق وزیر اعظم کی جانب سے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔عدالت میں طویل دلائل جاری رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیا۔خیال رہے کہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا تاہم فیصلے میں شرائط رکھی گئی تھیں کہ وہ اس دوران پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *