نوشیرا میں پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایک شہری زخمی

Share Article

 

راجوری،  ضلع کی کنٹرول لائن پر واقع نوشیرا سیکٹر میں اتوار کی صبح پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری فائرنگ کی اور مارٹر داغے۔ اس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ اسے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

پاکستان فوج نے کنٹرول لائن پر واقع نوشیرا سیکٹر کی ہندوستانی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر بھاری فائرنگ کی اور مارٹر داغے۔ ہندوستانی جوان بھی پاکستان کی فائرنگ کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔اس فائرنگ میں ایک مقامی شہری زخمی ہوا ہے۔ خبریں لکھنے تک دونوں جانب سے فائرنگ جاری تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *