پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور مسلسل جموں کشمیر کی کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں جمعہ کو ایک بار پھر پاکستانی فوج نے راجوری اور پونچھ اضلاع کی کنٹرول لائن سے ملحق علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے زبر دست گولاباری کی۔
بھارتی جوانوں نے بھی پاکستان کی اس ناپاک حرکت کا کرارا جواب دیا ہے۔ اس فائرنگ میں فی الحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس درمیان سرحد پر بڑھتی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے احتیاطاًراجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر، مینڈھر کے بالاکوٹ اور پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹروں میں سرحد سے ملحق علاقوں کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سال ابھی تک پاکستان نے 2050 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس میں 21 بھارتی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here