پاکستان دہشت گردی پر لگام لگائے: بھارت

Share Article

 

بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ اقتصادی کارروائی ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے دی گئی میعاد کے اندر اندر دہشت گردی کو فنڈز مہیا کرانے پر مکمل طور پر روک لگائے۔ حال ہی میںایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی’گرے فہرست‘ میں برقرار رکھتے ہوئے اس سے اس سال ستمبر تک دہشت گردی کیلئے ہونے والی فنڈنگ پر مکمل طور روک لگانے کو کہا ہے۔ پاکستان اگر ایف اے ٹی ایف کی مقررہ معیاد کے اندر ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

 

وزارت خارجہ نے ہفتہ کو اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے جنوری اور مئی 2019 میں منصوبوں کو پورا کرنے میں اپنی ناکامی کے لئے آئی سی آر جی نگرانی کے لئے پاکستان کو اپنے تعمیل دستاویزات (یعنی گرے فہرست) پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

بھارت امید کرتا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لئے باقی وقت کی معیاد کے اندر اندر یعنی ستمبر، 2019 تک مکمل طور پر اپنے عزم کے مطابق قدم اٹھائے گا۔ اپنے کنٹرول میں کسی علاقے میں چل رہی دہشت گرد انہ سرگرمیوں اور دہشت گردی کیلئے فنڈز مہیا کرانے متعلقہ عالمی خدشات کو دور کرنے کے لئے قابل اعتماد، ناقابل واپسی اور مستقل اقدامات کرے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *