پاکستان کے گوادربندرگاہ پرگرینیڈحملہ

Share Article

gwadar

پاکستان میں ہوئے دوگرینڈحملوں میں 38لوگ زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ان میں ایک حملہ گوادرمیں چین کی طرف سے تیارکئے جارہے بندرگاہ کے مزدوروں پرہوا۔اس حملے میں 26مزدورزخمی ہوئے ہیں۔ان میں سے 15سندھ ریاست سے اور11پنجاب ریاست سے تعلق رکھتے ہیں۔ان مزدوروں پرحملہ تب ہواجب وہ کام ختم کرکے سفرخان علاقے میں ایک دکان میں چائے پینے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ان لوگوں پرموٹرسائیکل سواردولوگوں نے گرینیڈسے حملہ کیا۔ہیلمٹ لگائے ان لوگوں کی پہچان فی الحال نہیں ہوسکی ہے۔
دوسراواقعہ ماستونگ قصبے میں پیش آیاہے۔وہاں پربھی موٹرسائیکل سے آئے لوگوں نے سلطان شہیدعلاقے میں گرینیڈسے حملہ کیا۔اس حملے میں کل 12لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *