shah-mehmood-qureshi
اسلام آباد :پاکستانی پارلیمنٹ میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے پھر ایک دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے ہندوستان کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مبینہ طور سے کاروائی کرنے والے پائلٹ کی شناخت بھی بتائی۔ قریشی نے پارلیمنٹ میں پاکستانی پائلٹوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’ پاکستانی فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو طیاروں کو مار گرایا‘‘۔
ڈان نیوز کے مطابق، قریشی نے پائلٹ کی شناخت ونگ کمانڈر نعمان علی خان کے طور پر کی ہے۔ وہیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور پاکستان نیشنل اسمبلی کے ممبر بلاول بھٹو زرداری نے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو ہندوستان کے حوالے کرنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔
بھٹو نے کہا، ’’ میری رائے میں وزیر اعظم (عمران خان) نے ہندوستانی پائلٹ کو جلد چھوڑ کر خطرہ مول لے لیا ہے۔ کوئی ایک ہماری سرحد پر گھس آتا ہے، ہماری بہادر پاکستانی فضائیہ اس کا طیارہ مار گراتی ہے لیکن ہم نے اسے کچھ دنوں میں ہی چھوڑ دیا‘‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here