پاکستانی فائٹر جیٹ نے فضائیہ سرحدکی خلاف ورزی کی،انڈین ایئرفورس نے پاکستانی طیارہ F-16کومارگرایا

Share Article
demo
نئی دہلی: بالاکوٹ میں جیش محمدکے ٹھکانوں پرہندوستان کی کارروائی سے پاکستان بوکھلاگیاہے۔ ہندوستان۔پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان پاکستانی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پونچھ اور راجوری میں بم گرائے ہیں۔پاکستانی جیٹ نے بدھ کوجموں وکشمیرکے راجوری ضلع کے نوشیراسیکٹرمیں ہندوستانی فضائیہ حدودکی خلاف ورزی کی لیکن ہندوستانی فضائیہ طیاروں نے انہیں پیچھے کھدیڑدیا۔ایک اعلیٰ افسرنے یہ جانکاری دی۔وہیں سرینگر ہوائی اڈے پر کاروباری طیاروں کی نقل و حرکت معطل کر دیا گیا ہے۔ فضائیہ کی جانب سے ایکشن میں آنے کے بعد طیارے واپس لوٹ گیا۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، پاکستان کا تین طیارے ہندوستان میں داخل ہوا تھا، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج نے پاکستان کے F۔16 طیارے کو مار گرایا ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان کے F-16طیارہ ہندوستانی سرحد میں گھسے اورچارجگہوں پرراکیٹ گرائے۔ہندوستان نے بھی پاکستان کوکراراجواب دیا اورپاکستان کے F-16کومارگرایاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *