پاکستان نے بالاکوٹ سیکٹر میں داغے مارٹر، تین مکان کو نقصان پہنچا، 6 مویشیوں کی موت

Share Article

پاکستانی فوج نے منگل کی صبح پونچھ ضلع کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایک بار پھر بغیر کسی اشتعال کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ اس دوران پاکستانی فوج نے بھاری گولاباری کی اور مارٹر داغے۔اس گولہ باری میں تین رہائشی مکانوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور چھ مویشیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ بھارتی جوان بھی پاکستان کی اس فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔مرکزی حکومت کی طرف جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ختم ہونے کے بعد سے پاکستان پوری طور بوکھلایا ہوا ہے۔ اسی کو لے کر آئے دن جموں وکشمیر کے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

منگل کی صبح پاکستانی فوج نے بالاکوٹ سیکٹر کے لائن آف کنٹرول پر واقع بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر زبردست فائرنگ کی اور مارٹر کے گولے داغے۔ خبریں لکھے جانے تک دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *