ہندوستان نے بنایا چوطرفہ دباؤ- جیش محمد سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہوگی کارروائی

Share Article
jeshe-muhamed

اسلام آباد:اقوام متحدہ میں تجویز کی مخالفت نہیں، جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کے مارے جانے کی بات میں دم تب اور لگنے لگا،جب اسلام آباد سے خبر آئی کہ پاکستان جیش محمد سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کر سکتا ہے۔

اتوار کو پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے دعویٰ کیا عمران خان کی حکومت نے جیش محمد سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کی پالیسی اپنا لی ہے، اگرچہ یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کیا کارروائی کی جائے گی، لیکن ایک افسر کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے شاید اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جیش محمد سرغنہ کو فہرست میں ڈالنے کی تجویز کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔اب حکومت کو یہ سوچنا ہے کہ ایک شخص سے زیادہ اہم ہے یا پھر ملک کے بڑے قومی مفاد۔

امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بدھ کو پاکستان میں رہنے والے اظہر کو عالمی دہشت گرد ہونے کا اعلان کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے سرے سے تجویز رکھی تھی جس کے بعد اظہر کے عالمی طور پر سفر کرنے پر پابندی لگ جائے گی۔ اس کی املاک قرق ہو جائیں گی۔

وہیں یہ بھی خبر آرہی ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی موت ہوچکی ہے ،لیکن پاکستان اس کی تصدیق نہیں کررہا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *