پاکستان کے کوئٹہ میں دھماکہ، چار پولیس اہلکارشہید

Share Article

quetta

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کوئٹہ میں بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں راہ گیر اور نمازی شامل ہیں۔زخمیوں کی دوکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پاک میڈیارپورٹس کے مطابق،کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکہ پیر کی رات 8 بجکر 35 منٹ پر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون منی مارکیٹ میں ایک مسجد کے باہر ہوا جہاں پولیس کی دو گاڑیاں نماز تراویح کے وقت سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے موجود تھیں۔ کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن علاقے کی مارکیٹ میں سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں بم رکھا ہوا تھا جس میں ریموٹ کے ذریعہ دھماکہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی کے بقول دھماکے میں پولیس کو ہدف بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں پولیس کے ریپیڈ رسپانس گروپ کے چار اہلکار ہلاک ہوئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *