راجوری میں بھی پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

Share Article

راجوری، ضلع کی کنٹرول لائن پر واقع نوشہرہ سیکٹر میں بھی جمعہ کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ ہندوستانی سیکورٹی فورسز بھی پاک کی ناپاک حرکت کا کرارا جواب دے رہی ہیں۔

 

جمعہ کی صبح پاکستان فوج نے کنٹرول لائن پر آباد باباکھوری اور نوشہرہ سیکٹر کے دیگر علاقوں میں واقع ہندوستانی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر بھاری فائرنگ کی اور گولے داغے۔ بھارتی جوان بھی پاک کی اس ناپاک حرکت کا کرارا جواب دے رہے ہیں۔ اس فائرنگ میں کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خبریں لکھنے تک دونوں جانب سے فائرنگ جاری تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *