پاکستان نے پونچھ میں پھر کی گولہ باری، مورٹار شیل بھی داغے

Share Article

 

پاکستانی فوج اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہی ہے۔ پیر کی صبح بھی پونچھ ضلع کے کیرنی سیکٹر میں تقریبا ًتین سے چار بجے کے درمیان پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ اس دوران بھاری گولہ باری کی گئی اور مورٹار شیل بھی داغے گئے۔ بھارتی جوان بھی پاکستان کی اس فائرنگ کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

پاکستانی فوج نے پیر کی صبح پونچھ ضلع کے کیرنی سیکٹر کی کنٹرول لائن پر واقع بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی۔ بھارتی نوجوان بھی پاک کی اس فائرنگ کا پوری مستعدی سے جواب دے رہے ہیں۔ فی الحال اس فائرنگ میں کسی طرح کے جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خبریں لکھے جانے تک دونوں جانب سے رک-رک کر فائرنگ جاری تھی۔

ہفتہ کے روزبارہمولہ ضلع کے اڑی سیکٹر کی کنٹرول لائن پر پاکستانی گولہ باری میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ پاکستانی فوج جموں و کشمیر کی کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر واقع پیشگی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ اس سے دیہی باشندوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *