پی چدمبرم نے ہائی کورٹ میں دائر کی ضمانت کی درخواست

Share Article

آئی این ایکس میڈیا ڈیل کیس سے متعلق سی بی آئی کیس میں پی چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی ہے۔ چدمبرم نے ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے حکم کو بھی چیلنج کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ ستمبر کو رائوز ایونیو کورٹ نے چدمبرم کو 19 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ چدمبرم نے ای ڈی معاملے میں سرینڈر کرنے کے لئے رائوز ایونیو کورٹ میں عرضی دائر کی ہے، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا۔ کورٹ نے ای ڈی کو 12 ستمبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سرینڈر کرنے کے لئے دائر درخواست پر 12 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *