کشن گنج کی انتخابی ریلی میں تین طلاق بل پر دھاڑے اویسی

Share Article

 

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو کشن گنج میں پوٹھیا، بہادرگج اورکوچادھامن اسمبلی حلقہ میں اپنی پارٹی کے امیدوار اخترالایمان کے لئے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔

 

Image result for owaisi in kishanganj

 

انہوں نے این ڈی اے اور اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں تین طلاق بل لایا جا رہا تھا تو میں اکیلا ہی چیخ چیخ کر مخالفت کر رہا تھا۔ کانگریس کے ایم پی مرحوم اسرار الحق صاحب ہی نہیں تمام رہنماؤں نے اس بل پر خاموش حمایت دی۔ اس وقت اگر اخترالایمان میرے ساتھ ہوتے تو مجھے اور بھی مدد ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو یاد دلانے آئے ہیں کہ مودی کو روکنے کے لئے 2015 کے اسمبلی انتخابات کے دوران سیمانچل کی سرزمین پر آئے تو یہاں لوگوں نے کہا کہ وہ مہاگٹھبندھن کے ساتھ ہیں، لیکن یاد کریں کہ میں نے اس وقت بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک دھوکہ ہے۔ اس وقت ان کی بات نہیں مانی، جس کا نتیجہ آج سامنے ہے۔

 

Image result for owaisi in kishanganj

 

اویسی نے کہا کہ کانگریس کا بی جے پی کو ہمیشہ خاموش حمایت رہا ہے اور دونوں قومی پارٹیاں ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو فیزII کے انتخابات میں عوام کو ایمانداری سے فیصلہ لینا ہے ورنہ تم ایک بار پھر بھول کر جائیں گے۔اس موقع پر اے آئی ایم آئی ایم امیدوار اخترالایمان نے کہا کہ اے ایم یو کا مسئلہ آپ کی عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔ ہفتہ کو ٹھاکرگنج کے چرلی میدان میں منعقد اویسی کی جلسے میں تو بھیڑ کم تھی لیکن بہادرگنج اور پوٹھیا کے کربلا میدان کی جلسہ عام میں تسلی بخش بھیڑ تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *