جغرافیائی تکنالوجی پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسپیشل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

Share Article

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جغرافیائی تکنالوجی ، واٹر مینجمنٹ کے موضوع پر تین روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ،اس پروگرام کا انتظام و انصرام شعبہ جغرافیہ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ 24 جون 2019 سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں حیدرآباد این آر ایس سی کے چیف جنرل مینیجر ڈاکٹر ادئے راج نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ پروگرام کی صدارت مگدھ یونیورسٹی گیا کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ایم اشتیاق نے کی ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایف ٹی کے ، سی آئی ٹی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

Image result for jamia millia islamia

مہمان خصوصی نے سطح آب کی منصوبہ بندی اور جغرافیائی تکنالوجی کی اہمیت و ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ۔ پروفیسر میری طاہر شعبہ جغرافیہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایچ اوڈی اور پروفیسر مسعود احسن صدیقی جو اس کورس کے کو آر ڈی نیٹر بھی ہیں نے پروگرام کی ضرورت و اہمیت پر روشنی دالی ، ڈاکٹر لبنیٰ صدیقی اور پروگرام کے کو آر ڈی نیٹر ہارون سجاد نے کلمات تشکر ادا کئے ۔اکیس فیکلٹی ممبران ، محقیقن عظام اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ و طلبہ نے پروگرام میں شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے آئے ہوئے معروف اور ماہر شخصیات اپنے مقالے پیش کرنے کے ساتھ اپنے تجربات و احساسات کریں گے۔پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے علاوہ دہلی یونیورسٹی ، اسرو اوآئی اے آر آئی جیسے معروف اداروں کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *