دماغی امراض شعبہ کے زیرِ اہتمام دیہی صحت تربیتی مرکز، جواں بلاک میں پر دماغی صحت کیمپ کا انعقاد

Share Article

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو )کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج( جے این ایم سی) کے دماغی امراض شعبہ کے زیرِ اہتمام کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے تعاون سے علی گڑھ کے جواں بلاک میں واقع دیہی صحت تربیتی مرکز(آر ایچ ٹی سی ) پر دماغی صحت کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر جے این میڈیکل کالج کے دماغی امراض شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایس اے اعظمی نے کہا کہ’’ یومِ معالجین‘‘( ڈاکٹرس ڈے) جہاں معالجین کو سماج کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو یاد دلانے اور انجام دینے کا دن ہے وہیں سماج کو معالجین کی اہمیت سے روشناس کرائے جانے کا بھی دن ہے۔

Image result for chamki fever

انہوں نے کہا کہ معالجین، مریضوں اور تیمارداروں کے درمیان اعتمادکی فضا قائم ہو اس کے لئے ان کے درمیان خوش گوار ماحول میں گفت و شنید لازمی ہے تاکہ ایک دوسرے کے مسائل سے واقفیت حاصل ہوسکے۔انہوں نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون کے لئے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر انیس احمد اورآر ایچ ٹی سی کی انچارج ڈاکٹر عظمیٰ ارم کا شکریہ ادا کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *