میکس کے بعدفورٹس اسپتال کی زمین لیزمنسوخ کرنے کاحکم

Share Article
fortis-hospital-in-gurgaon
ریاست ہریانہ کے گڑگاؤں میں واقع فورٹس اسپتال میں ڈینگوسے متاثرایک سات سال بچی کے علاج میں 18لاکھ روپے کابل وصولنے اوراس کے بعدبھی بچی کی جان نہ بچاپانے کے معاملے میں ہریانہ کے وزیرصحت انل وج نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کی زمین کی لیزمنسوخ کرنے کا حکم دیاہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق،وزیرصحت انل وج نے ہریانہ شہری اتھارٹی کوخط لکھ کرفورٹس اسپتال کی زمین کی لیزمنسوخ کرنے کا حکم دیاہے۔اسپتال کے خلاف معاملہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈبینک کالائسنس منسوخ کرنے بھی نوٹس جاری کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ نوزائدنہ زندہ بچے کومردہ قراردینے اورمریضوں کے علاج لاپروائی برتنے کے الزام میں دہلی سرکارنے شالیمارباغ میں واقع میکس اسپتال کاجانچ کے بعد8دسمبرکوپریس کانفرنس کے ذریعے اسپتال کالائسنس کردیاہے ۔میکس اسپتال کا معاملہ ٹھنڈابھی نہیں ہواتھاکہ ایک اوراسپتال پراب ہریانہ سرکارکاگاج گری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *