اپوزیشن اتحاد امیدوار بابو لال مرانڈی نے کوڈرما سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Share Article

 

ٹیچر سے وزیر اعلیٰ تک کا سفر طے کر چکے جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے صدر بابو لال مرانڈی نے پیر کے روزگریڈیہہ ضلع نوارچی عہدیدار کے سامنے کوڈرما لوک سبھا سیٹ سے اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع پر مرانڈی کے ساتھ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین، ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر اجے کمار، سابق ایم پی سبودھ کانت سہائے، آر جے ڈی کے ریاستی صدر گوتم ساگر رانا، جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے پرنسپل جنرل سکریٹری پردیپ یادو، ڈاکٹرسرفراز احمد، دنیش یادو بھی موجود تھے۔ بابو لال مرانڈی پرچہ نامزدگی کے لئے اپنیبرگنڈا نجی رہائش گاہ سے جلوس کی شکل میں کلکٹریٹ گیٹ تک پہنچے۔

 

 

انہوں نے تین سیٹ میں اپنا پرچہ نامزدگی پیش کیا۔فارم بھرنے کے بعد باہر ہیمنت سورین نے دعویٰ کیا کہ جھارکھنڈ کی 14 لوک سبھا سیٹوں پر اپوزیشن اتحاد کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن اتحاد متحد ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *