ابھینندن کی واپسی پر سدھو کو مبارکباد، اومن چانڈی کی حوصلہ افزائی پر لکھا یہ شعر

Share Article

navjot-singh-siddhhu

پاکستان کی طرف سے یرغمال بنائے گئے ابھینندن وردھمان (Abhinandan) کی رہائی کے بعد تمام لیڈر ان کا استقبال اور دلیری کی تعریف کر رہے ہیں۔اسی درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی نے ابھینندن (Abhinandan) کی رہائی کا کریڈٹ نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) کو دیا ہے۔

اومن چانڈی (Oommen Chandy) نے ابھینندن (Abhinandan) کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، ’’نوجوت سنگھ سدھو کی اصل کوششوں اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہم آہنگی کیلئے شکریہ۔مجھے امید ہے کہ سرحد پر دونوں طرف امن برقرار رہے گا ‘‘۔اومن چانڈی کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) نے لکھا، ’’آپ کی حوصلہ افزائی سے میری جرأت کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔آپ کے لفظ مجھے بے خوفسچائی کے راستے پر چلنے کی حوصلہ افزائی اور اخلاقی اقدار سے کبھی بھی سمجھوتہ نہ کرنے کی طاقت دیتے ہیں‘‘۔ سدھو نے آگے دو لائنیں لکھی۔ ’اصولوں پر آنچ آئے تو ٹکرانا ضروری ہے، زندہ ہو تو زندہ نظر آنا ضروری ہے ‘‘۔

ہندوستانی فضائیہ (IAF) کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان (Abhinandan Varthaman) وطن لوٹ آئے ہیں۔ پاکستانی جنگی طیارہ ایف ۔16 (F۔16) کو مار گرانے کے بعد وہ پاکستان (Pakistan) کے قبضے میں تھے۔ پاکستان نے واہگہ بارڈر (Wagah Border) پر ابھینندن (Abhinandan) کو ہندوستان کے حوالے کر دیا۔ ونگ کمانڈر ابھینندن کے استقبال میں اٹاری بارڈر پر ہزاروں لوگ ڈھول نگاڑے، پوسٹر اور ہار پھول لے کر پہنچے ہوئے تھے۔بتا دیں کہ ہندوستانی سرحد میں گھسے پاکستانی طیاروں کا پیچھا ابھینندن اپنے مگ ۔21 طیارے سے ایل او سی کے پار چلے گئے تھے۔ اسی دوران ان کا ہوائی جہاز کریش ہو گیا تھا۔ جس کے بعد ہی وہ پاک فوج کی گرفت میں تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *