قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا ہے کہ آج کے وقت میں ٹیکنالوجی اور مالیاتی وسائل دنیا کی سیاست کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان دونوں میں آگے رہنے والے ہی فتح حاصل کریں گے۔ ان دونوں میں بھی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے آگے رہنے والے ملک کو فائدہ ملے گا۔
دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) میں 41 ویں ڈائریکٹر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈوبھال نے کہا کہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اس کھیل میں جیت کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے، کیونکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو کچھ نہیں ملتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے مدمقابل سے آگے ہیں یا پھر نہیں ہیں۔ ہمیں ایسی ٹیکنالوجی کی شناخت کرنی ہوگی، جو دوسروں سے بہتر ہے۔
ڈوبھال نے کہا کہ آج کے وقت ملک کی سلامتی کو سب سے زیادہ خطرہ ہے اور آنے والے وقت میں یہ بڑھے گا۔ بھارت دفاعی شعبہ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کے معاملے میں دیگر ممالک سے پیچھے چل رہا ہے اور پیچھے رہنے والے کو کچھ نہیں ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تیار فوج ہمیشہ آگے بڑھ کر کارروائی کرتی ہے اور انسان کے مستقبل کو طے کرتی ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فوجی سربراہ وپن راوت بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here