پلوامہ میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے فوج کی مہم جاری

پلوامہ ضلع کے کھرو علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی تلاشی مہم جاری ہے۔ اتوار دیررات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران دہشت گردوں نے فوج پر فائرنگ بھی کی۔ اس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ اس مہم میں فوج، ایس اوجی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم شامل ہے۔ خبر لکھے جانے تک فی الحال کسی بھی دہشت گرد کے مارے یا پکڑے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *