فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، حملہ آور مارا گیا

Share Article

 

امریکی ریاست فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور کو بھی مار دیا گیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایسکی مبیا کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ہم تصدیق کرتے ہیں کہ نیول ایئر اسٹیشن پینساکولا میں کوئی حملہ آور موجود نہیں ہے اور اسے ہلاک کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد نیول بیس کو بند کردیا گیا جبکہ امریکی بحریہ کی طرف سے فائرنگ سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔امریکی بحریہ کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘حملہ آور کے علاوہ ایک اضافی ہلاکت کی تصدیق کی جاتی ہے، جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔مقامی میڈیا کی رپوٹس میں کہا گیا کہ بیس میں عمومی طور پر تقریباً 16 ہزار فوجی اہلکار اور 7 ہزار سے زائد عام شہری موجود ہوتے ہیں، جبکہ یہ فلائٹ اسکواڈرن کا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا گڑھ ہے۔

Image result for One person was killed and one assailant was shot dead at Naval Base in Florida
یہ امریکی بحریہ کے پائلٹس کی ابتدائی تربیت کا مرکز ہے اور سے ‘نیول ایوی ایشن کا گہوارہ’ کہا جاتا ہے۔امریکی بحریہ کے ایک اہلکار نے ریاست ہوائی میں واقع تاریخی فوجی اڈے پرل ہاربر میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا، بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکی بحریہ کے ایک اہلکار نے ریاست ہوائی میں واقع تاریخی فوجی اڈے پرل ہاربر میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا، بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی تھی۔امریکی عہدیدار نے بتایا تھا کہ ’فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین تھے جبکہ زخمی ہونے والا شخص عام شہری ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش ا?یا جب پرل ہاربر پر 7 دسمبر 1941 کو ہونے والے حملے کو 78 برس مکمل ہونے میں محض 3 روز باقی تھے، اس روز جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا جس کے بعد امریکا جاپان کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے جنگ عظیم دوم میں شامل ہو گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک برس میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *