امپھال کی ریمس روڈ پر زوردار بم دھماکہ، ایک لڑکی زخمی

 

امپھال، منی پور کے دارالحکومت امپھال کے ناگامپال میںریمس روڈ پر جمعرات کی صبح ہوئے طاقتور بم دھماکے میں ایک نابالغ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔

معلومات کے مطابق امپھال میں ریمس روڈ پر صبح 4.55 بجے طاقتور بم دھماکے میں کئی دکانوں کومکمل طور پر نقصان پہنچا ۔ اس دھماکے میں ایک نابالغ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔علی الصبح ہوئے دھماکے کی وجہ سے مارکیٹ میں لوگ موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔

دھماکہ اس قدرطاقتور تھا کہ دکانوں کے سامنے کے حصے مکمل طور پرتباہ ہوگئے۔دکانوں کے شیشے ٹوٹ کر سڑک پر کافی دور تک پھیل گئے۔ دھماکیمقام کے قریب رہنے والی ایک نابالغ لڑکی کے سر میں کافی چوٹ لگی ہے۔ زخمی کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کی ٹیم تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہیں۔ فی الحال پولیس نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *