غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک گرفتار
بیگو سرائے-روسڑا ایس ایچ- 55 پر جمعہ کی رات پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پیچھا کر کے ایک پک اپ وین پر لوڈ 69 پیٹی غیر ملکی شراب برآمد کیا ہے۔ اس دوران جموئی ضلع کے سکندرا، اوکسی رہائشی پک اپ ڈرائیور سبودھ کمار یادو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مجھول ڈی ایس پی سوریہ دیو کمار نے بتایا کہ بیگو سرائے سے روسڑا کی طرف ایک پک اپ پر لوڈ شراب لے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد اطلاعات کی بنیادپر تمام تھانہ کو الرٹ کے ساتھ پولیس انسپکٹر اور انہوں نے بھی پیچھا کرنا شروع کیا۔ اسی درمیان خدا بند پورپولیس نے سخت مشقت کے بعد دولت پور پمپ کے پاس جھارکھنڈ نمبر کی مذکورہ پک اپ پکڑا۔
جانچ کے دوران پک اپ پر آم کے خالی کیرٹ کے نیچے سے جھارکھنڈ بلٹ رائل اسٹیگ برانڈ کے 375 ایم ایل کا 54 پیٹی اور 750 ایم ایل کا 15 پیٹی غیر ملکی شراب برآمدکی گئی ہے۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- افغانستان میں حکومت اور طالبان جھڑپوں کے فریق ہیں: اشرف غنی - December 10, 2019
- لیبیا میں فوجی بھیجنے کا فیصلہ ترکی خود کرے گا: اردغان - December 10, 2019
- غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گا سعودی عرب - December 10, 2019