یہ ڈیڑھ لوگوں کی سرکار ہے: کمل مرارکا

Share Article
kamal-morarka-in-sonbhadra
اندرا جی کی ایمرجینسی سے بھی زیادہ خطرناک ہے مودی راج۔ مودی جس چیز کی تنقید کرتے ہیں، خودوہی کرتے ہیں۔ ڈیڑھ آدمی مل کر ملک چلا رہے ہیں، ایک مودی اورآدھا امیت شاہ، مذکورہ باتیں سابق وزیر اعظم آنجہانی چندر شیکھر سنگھ کے خصوصی معاون رہے سابق مرکزی وزیر اور مشہور صنعتکارکمل مرارکانے کہی۔وہ آنجہانی پرتاپ نارائن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سون بھدر آئے تھے، سابق وزیر اعظم آنجہانی چندر شیکھر کی کابینہ میں وزیر کا عہدہ سنبھال چکے کمل مرارکا کا شمار ملک کے اہم صنعتکاروں اور سماجی کارکنوں میں ہوتا ہے۔
سون بھدر کے چترا بلاک کے بنولی گرام کی بکوار گرام سبھا نے آنجہانی پرتاپ نارائن سنگھ کی یاد میں ’گوشٹھی ‘کا انعقاد کیا تھا۔ اس موقع پر کئی معروف شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جناب کمل مرارکا چیف گیسٹ اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے پرائیویٹ سکریٹری رہے ستیش اگروال خصوصی مہمانوں کی شکل میں موجود رہے۔ پرتاپ نارائن سنگھ کی سماج واد میں گہری دلچسپی تھی۔ غور طلب ہے کہ سون بھدر ڈاکٹر لوہیا اور چندر شیکھر کی آرام گاہ کی شکل میں جانا جاتا رہا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *