ووٹ نہ دینے پر بی جے پی اور جے ڈی یو نے تیجسوی یادو کوآڑے ہاتھوں لیا

Share Article

tejashwi-yadav

پٹنہ:ووٹنگ کے آخری مرحلے میں پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے ووٹ نہ دینے کی وجہ سے حزب اختلاف کے لیڈر اور آرجے ڈی سربراہ لالو یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو اپنے مخالفین کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ بی جے پی ترجمان ڈاکٹر نکھل آنند نے ٹویٹر پر طنز کرتے ہوے لکھا ہے کہ بھائی تیجسوی نے اپنے ووٹ کا استعمال اسلئے نہیں کیا کیونکہ انکے خاندان سے کوئی وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار سامنے نہیں تھا اور وہ حقیقت میں راہل گاندھی کو عظیم اتحاد کا چہرہ تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ آرجے ڈی نے سرینڈر کر دیا۔ اسی طرح جے ڈی یو نے بھی تیجسوی یادو کے ووٹ نہ دینے پر سوال کھڑا کیا ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹویٹر ببوآ تیجسوی اپنے والد لالو یادو کے لئے ووٹ مانگتے ہوے گشت کر رہے تھے لیکن خود اپنا ووٹ نہیں دیا۔ کیا اب وہ خود نہیں چاہتے کہ لالو یادو جیل سے رہا ہوں۔ غورطلب ہے کہ اتوار کے الیکشن کے آخری مرحلے میں تیجسوی یادو نے پٹنہ صاحب لوک سبھا سے ووٹ نہیں دیا تھا۔ ووٹنگ کے دوران انکی ماں اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے بتایا تھا کہ ووٹر آئی کارڈ میں صحیح تصویر نہ ہونے کی وجہ سے تیجسوی یادو ووٹ دینے نہیں آئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *