جمعہ کو سرکاری ریڈیو، ٹی وی سے براہِ راست اذان نشر ہوگی: وزیر اعظم نیوزی لینڈ

Share Article

pm-new-zealand

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ اِس جمعہ کو نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو اذان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہِ راست نشر کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کے روز سانحہ کرائسٹ چرچ پر نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

pm-new-zealand-1

وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعہ کو۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوع پہنچنے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا قائم کرنی ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔

جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ میں کشمیری ہائی اسکول بھی گئیں، شہداء میں سے کئی افراد کا تعلق اس اسکول سے تھا۔اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے طلبا و طالبات نے قبائلی انداز میں ’ہاکا‘ پیش کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *