قابض اسرائیل فلسطینیوں کی نمازوں سے خوف زدہ ہے: الشیخ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کی مساجد میں اذانوں اور نمازوں سے خوف زدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے طاقت کے استعمال کیمکروہ ہتھکنڈوں کے باوجود القدس کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی جاری رکھیں گے۔ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرف سے قبلہ اول میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے شروع کردہ ‘الفجر العظیم’ مہم نے اسرائیلی دشمن کو دہشت اور خوف میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الفجر العظیم مہم قبلہ اول کے دفاع کا حصہ ہے اور فلسطینی شہری اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ الشیخ صبری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ الفجر العظیم مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔خیال رہیکہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ عکرمہ صبری کو 25 جنوری تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی مقدس مقام کے دفاع کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *