منی لنڈرگ کیس میں رابرٹ واڈرا سے آج پھر ای ڈی کرے گی پوچھ تاچھ

Share Article
vadra
گزشتہ دنوں سے مسلسل چل رہی ای ڈی کی پوچھ گچھ کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا کو آج ایک بار پھرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہونا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے رابرٹ واڈرا کو منگل کی صبح 10.30 بجے دہلی کے ای ڈی دفتر میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے. بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی اس معاملے میں رابرٹ واڈرا ی ڈی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کو دہلی کی ایک عدالت نے رابرٹ واڈرا کو ملی عبوری ضمانت کی مدت 2 مارچ تک کے لئے بڑھا دی تھی۔ جس کے بعد ای ڈی نے ایک بار پھر انہیں سمن بھیجا تھا۔ اس سے پہلے ای ڈی نے واڈرا سے اس معاملے میں 6، 7 اور 9 فروری کو کل ملاکر 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک پوچھ تاچھ کی تھی۔ ای ڈی نے منوج اروڑا کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ تب درج کیا تھا جب آئی ڈی کے ذریعے 2015 کے منی لانڈرنگ کیس کے تحت مفرور ہتھیار کاروباری سنجے بھنڈاری کے خلاف چل رہی جانچ کے دوران ان کی کردار سامنے آئی تھی۔ای ڈی کے مطابق، منوج ارورہ، واڈرا کے سکاائی لائٹ ہاسپٹیلٹی کا ملازم ہے ،جسے اڈرا کے بیرون ملک واقع غیر اعلانیہ جائیداد کیجانکاری ہے اور وہ دولت کا بندوبست کرنے میں مددگار تھا۔
کیا ہے معاملہ؟ 
یہ معاملہ 19لاکھ پاؤنڈ کی غیر اعلانیہ جائیداد کی ملکیت سے منسلک ہے، جو مبینہ طور پر کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا سے متعلق ہے۔ دہلی دفتر کے علاوہ ان سے بیکانیر زمین معاملے میں بھی ای ڈی نے جے پور میں دو بار پوچھ تاچھ کی تھی، جہاں ان کے ساتھ ان کی ماں بھی موجود تھیں ۔ای ڈی نے جمعہ کو واڈرا کے دہلی کے سکھدیو وہار واقع گھر کی 4.43 کروڑ روپے کی مستقل پراپرٹی پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ گھر واڈرا کی کمپنی اسکائی لائٹ ہسپٹیلٹی پرائیویٹ لمیٹڈکے نام پر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ عدالت نے 2 فروری کو واڈرا کو 16 فروری تک کے لئے عارضی ضمانت دی تھی اور ان سے 6 فروری کوجانچ میں شامل ہونے کو کہا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *