این آر ایس سی کی ٹیم نے انٹرہال فٹبال ٹورنامنٹ جیتا

Share Article
nrsc
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں کھیلے جا رہے انٹرہال فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں این آر ایس سی کی ٹیم نے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول( بوائز)کی ٹیم کو3-0سے شکست دے کر خطاب پر قبضہ کرلیا ہے۔فائنل مقابلہ میں دونوں ہی ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن سینئر سیکنڈری اسکول کے کھلاڑی این آر ایس سی کی ٹیم کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہے۔ این آر ایس سی کی جانب سے شبھم لوچن، محمد ذکی اور حسن عابدی نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو3-0سے فتح سے ہمکنار کیا۔میچ کے ریفری طلعت بن شہاب رہے۔ اسکورر کے فرائض شارق اور نعیم نے انجام دئے۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمانِ خصوصی ایڈیشنل کمشنر علی گڑھ ڈاکٹر شمیم اے خان اور اعزازی مہمان لائف سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر قیوم حسین نے فاتح و رنراپ ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں کو انعامات سے سرفراز کیا۔ اس موقع پر گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی اور فٹبال کلب کے صدر پروفیسر اطہر علی کے علاوہ فٹبال کوچ سید طفیل الرحمن اور فٹبال کلب کے تمام اراکین موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *