دہلی میں اب میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سے ا سنیچنگ

Share Article
Now snatching from the Metropolitan Magistrate in Delhi

 

سول لائن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھتیجی کے ساتھ ہوئی ا سنیچنگ کی واردات کو لوگ ابھی بھول بھی نہیں پائے تھے کہ پیر دیررات روپ نگر تھانہ علاقے میں بائکسوار بدمعاشوں نے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کا موبائل فون جھپٹ لیا۔ پولیس نے کیس درج کر بدمعاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سینئر پولیس افسر کے مطابق، جج تیس ہزاری کورٹ میںتعینات ہیں۔ وہ پیر کی رات کملا نگر علاقے میں خاندان کے ساتھ کھانا کھانے گئے تھے۔ قریب نو بجے وہ ریستوران سے باہر آئے۔ اس دوران پیچھے سے آئے بائک سوار نوجوان ان کے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر مونیکا بھاردواج کا کہنا ہے کہ پولیس آ س پاس لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج نکال کر بدمعاشوں کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتے کی صبح وزیر اعظم مودی کی بھتیجی دمینتی بین کا پرس بدمعاشوں نے چھین لیا تھا۔ پرس میں تقریبا ً56 ہزار روپے اور اہم کاغذات تھے۔ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لوٹا گیا سارا سامان برآمد کر لیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *