اب موبائل نمبر کے لئے لازمی ہوگا آدھار کارڈ

Share Article

Mobile-Number-Link-Aadharدہلی: حالیہ دنوں میں انکم ٹیکس فائل کرنے کے لئے آدھارکارڈ کو لازمی کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اب موبائل نمبر کے لئے بھی آدھار کارڈ لازمی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اب سبھی موبائل نمبرس کو آدھار کارڈ سے جوڑنا ضروری ہوگا۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کام نے ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک نوٹس بھیجا ہے، جس میں یہ یقینی کرنے کو کہا گیا ہے کہ صارفین کے موبائل نمبر ان کے آدھار کارڈ سے جڑے ہوں۔ اس عمل کو ایک میں پورا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کام کے ایک اسٹیٹمنٹ کے مطابق انہیں امید ہے کہ یہ عمل ایک سال کے اندر پورا کر لیا جائے گا۔ حکم کے مطابق یہ عمل 6 فروری 2018 سے پہلے پورا ہو جانا چاہئے۔ یعنی اس کے بعد ممکن ہے کہ جس موبائل یوزر نے آدھار کارڈ دے کر ویریفکیشن نہیں کرایا ہوگا، اس کی خدمات بند کی جا سکتی ہیں۔

تمام مواصلاتی کمپنیاں تمام موجودہ تمام صارفین کی ویریفکیشن پھر سے کریں گی۔ ان میں پریپیڈ اور پوسٹ پیڈ یوزرس شامل ہوں گے۔ ان کی ویریفکیشن آدھار پر مبنی ای کے وائی سی پروسیس سے کی جائے گی۔

وزارت نے تمام کمپنیوں سے  اشتہارات کے ذریعہ صارفین کو یہ بتانے کے لئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ان کا ایک بار پھر سے ویریفکیشن کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ کمپنیاں تمام جانکاری میسج اور ویب سائٹ کے ذریعہ تمام صارفین تک پہنچائیں۔

کہا جا رہا ہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعہ سم کارڈس کے ویریفکیشن ہوں گے۔ مواصلاتی کمپنیاں اپنے صارفین کو ان کے نمبر پر ویریفکیشن کوڈ بھیجیں گی۔ ای کے وائی سی پروسیس سے پہلے ٹیلی کام آپریٹر یہ بھیجے گئے کوڈ کے ذریعہ یقینی کریں گے کہ وہ سم کارڈ ہولڈر موجود ہے یا نہیں۔ اس پروسیس کے بعد ٹیلی کام کمپنیاں ای کے وائی سی پروسیس شروع کریں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *