لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

Share Article

lok-sabha-elections2019

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پیر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو 20 ریاستوں کی 91 لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے صدر رام ناتھ کووند کے دستخط والا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی بھرنے کا عمل شروع ہو گیا جو 25 مارچ تک جاری رہے گا۔ پرچہ نامزدگی کی چھنٹی 26 مارچ کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 28 مارچ ہے۔ لوک سبھا انتخابات سات مراحل میں ہونے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *